حماس نے اپنے سیاسی دفتر کا نیا سربراہ (یحٰیٰی السنوار) کو مقرر کردیا
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : (یحییٰ السنوار) کو فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" کے سیاسی دفتر کا نیا سربراہ بنا دیا گیا ہے ـ حماس کے آج جاری کیے گۓ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اب یحییٰ السنوار ان کی جگہ حماس کے سیاسی امور سنبھالیں گے - اس سے پہلے یحییٰ السنوار حماس کے سربراہ مقرر تھے ـ حماس کے سیاسی ونگ کے سابقہ سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایران کے شہر تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگۓ تھے - اسماعیل ہنیہ ایران کے نۓ صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے ایران میں موجود تھے -
یحییٰ السنوارنے 19 نومبر 1962 کو خان یونس کے ایک کیمپ میں آنکھ کھولی اور اپنی ابتدائی تعلیم خان یونس کے ایک سکول میں ہی حاصل کی - بیچلر کی ڈگری غزہ کی اسلامک یونیورسٹی سے حاصل کی - پانچ سال تک یونیورسٹی کی سکول کونسل کے ممبر رہے اور بعد میں چیئرمین اور وائس چیئر مین بھی منتخب ہوۓ ـ مسلح جدو جہد کی وجہ سے انہوں نے شادی لیٹ کی - 2011 میں اسرائیلی فوجی کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے رہائی پا کر انہوں نے مسجد میں نکاح کیا ـ یحییٰ السنوار کو حماس کے سیاسی ونگ اور عزیزالدین بریگیڈ کے درمیان رابطے کا ٹاسک سونپا گیا -
تبصرے