انگلینڈ میں مسلمانوں کے قبرستان کی نسل پرستوں نے بے حرمتی کی

قبرستان پر حملہ

نیوز ٹوڈے :   برطانیہ میں (لنکا شائر) میں نسل پرستوں کی مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی ـ برطانیہ کے علاقہ لنکا شائر میں نسل پرستوں نے مسلمانوں کے قبرستان پر دھاوا بول کر قبروں کے کتبے توڑ دیے اور قبروں پر رنگ بھی پھینکا - لنکا شائر کی پولیس نےنفرت انگیز جرم معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ـ برطانیہ کے وزیر اعظم نے ان نسل پرست فسادی ٹولوں سے نمٹنے کیلیے فوج کو تیاری کا حکم دے دیا ہے - حکومت برطانیہ نے فسادات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلیے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے -

برطانیہ میں جاری پر تشدد مظاہروں میں اب تک 370 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ـ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے ڈائریکٹر آف پبلک پراسیکیوٹر فسادات میں ملوث افراد پر دہشتگردی کی دفعہ لگانے پر غور کر رہے ہیں - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر کوبرا اجلاس بلا لیا ہے ایک دن پہلے بھی کوبرا اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غورو فکر ہوتا رہا - اس اجلاس میں پولیس کے سربراہ ، انٹیلی جنس اداروں کے  سربراہ اور متعلقہ وزراء شرکت کریں گے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+