جماعت اسلامی کا ڈھاکا میں 13 سال سے بند دفتر دوبارہ کھل گیا ـ
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : جماعت اسلامی نے ڈھاکا میں 13 سال سے بند اپنا مرکزی دفتر ایک مرتبہ پھر کھول دیا - بنگلہ دیش میں جاری پر تشدد احتجاج کی وجہ سے وزیر اعظم (حسینہ واجد) کے مستعفی ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے ڈھاکا میں بند اپنا پرانا دفتر دوبارہ کھول لیا - بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق منگل کے دن جماعت اسلامی نے ڈھاکا کے بازار بوروموغ میں اپنا مرکزی دفتر کھول لیا جو کہ پچھلے 13 سالوں سے بند تھا -
بنگلہ بنگلہ دیش کے جماعت اسلامی کے رہنما "شفیق الرحمٰن" نے ساتھیوں کے ساتھ دفتر کا دوبارہ آغاز کیا - اس موقع پر شفیق الرحمٰن نے کہا کہ 19 دسمبر 2011 کو ہمیں اس دفتر سے نکالا گیا - 13 سال کے بعد دوبارہ کھلنے والے دفتر میں جماعت اسلامی کی مرکزی کمیٹی کا ایک اجلاس بھی ہوا -جماعت اسلامی کے امیر نے قوم سے مجرمانہ کارروائیوں کو روکنے کی اپیل بھی کی - انہوں نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ـ امیر جماعت اسلامی نے ملک میں عبوری حکومت کے فوری قیام کا مطالبہ بھی کیا -
تبصرے