اسرائیل کی ایران پر پیشگی حملے کی تیاری

اسرائیل  ایران

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملے پر غورو غوض شروع کر دیا - عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی وزیر (اعظم نیتن یاہو) نے اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل ایرانی حملے کو روکنے کیلیے اس پر پیشگی حملے کی تیاری کر سکتا ہے اگر اسے معلوم ہو جاۓ کہ ایران اس پر حملے کا حتمی فیصلہ کر چکا ہے - "ٹائمز آف اسرائیل" کے مطابق اسرائیل پر ایرانی حملے کی مصدقہ اطلاع پر اسرائیل ایران پر پیشگی حملے پر غور کرے گا - میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسیز کے سربراہوں کے بلاۓ گۓ اجلاس جس میں سرائیل کی (ڈیفینس فورس کے سربراہ لیفٹینینٹ جنرل ہرزی ہیلوی ، موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا جنرل سیکیورٹی سروس کے سربراہ رونن بار اور وزیر دفاع یووگیلنٹ) شامل تھے -

میڈیا کے مطابق یہ اجلاس حماس اور حزب اللٰہ کی طرف سےاسرائیل پر ممکنہ حملے کی تیاری کیلیے بلایا گیا - انٹیلیجنس ایجنسیز اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ 'تہران حملے کرنے ہی والا ہے - امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس اور حزب اللٰہ مل کر اسرائیل پر حملہ کریں گے اور یہ حملہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+