نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوگیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔عبوری حکومت کی تشکیل کا فیصلہ ایوان صدر میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے باقی ارکان کا فیصلہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیشی طلبہ تحریک نے ملک میں فوجی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس کی قیادت میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
تبصرے