اسکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے درجنوں طلباء فرار ہو گئے
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نااہلی، کمزور پالیسی یا بندربانٹ کے باعث اسکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے 97 طلبہ فرار، طلبہ یورپ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے چلے گئے۔
اوورسیز اسکالرشپ پروگرام کے نام پر طلبہ مفرور اور غائب ہوگئے، مختلف اسکالرشپ پروگرامز میں ایک ارب 55 کروڑ 75 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ اسکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے 97 طلبہ بھاگ گئے، اوورسیز اسکالرشپ فیز ٹو کے 70 طلبہ فرار ہوگئے جبکہ طلبہ یورپ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے گئے۔ یورپی اسکالرشپس پر تعلیمی اخراجات کے لیے 83 کروڑ روپے ادا کیے گئے، امریکا جانے والوں کے لیے 74.9 ملین، برطانیہ جانے والے طلبہ کے لیے 17 کروڑ سے زائد ادا کیے گئے۔ جبکہ 70 طلباء کے سفری اخراجات پر 77 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
اس کے علاوہ ہارڈ شپ فیز ون ماسٹر ڈگری اسکالرشپ کے 19 طلبہ لاپتہ ہوگئے، پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے 5 طلبہ جبکہ فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کے 3 طلبہ بھاگ گئے۔
تبصرے