ڈیموکریٹک نائب صدارتی امیدوار ٹم والز نے ٹرمپ کو بار بار 'عجیب' کہنے کی وجہ بتا دی
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز نے بھی اپنی امیدواری کا اعلان کرنے کے بعد ٹرمپ کو بار بار ’عجیب‘ کہنے کی وجہ بتائی ہے۔
امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز کو صدارتی انتخابات میں اپنا رننگ میٹ منتخب کیا ہے۔ڈیموکریٹک نائب صدارتی امیدوار ٹم والز ٹیچر اور آرمی نیشنل گارڈ رہ چکے ہیں، ٹم والز کانگریس کے 6 ٹرم ممبر بھی رہ چکے ہیں۔
نائب صدر کے امیدوار ٹم والز ایک ترقی پسند، ماحولیاتی رہنما اور سفید فام محنت کش طبقے کے دیہی ووٹروں کے پسندیدہ سیاست دان ہیں۔ٹم والز نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ خواتین کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے ہیں اور یہ سو فیصد سچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ شاید ووٹنگ میں آئینی آزادیوں کو چھین لیں گے۔ٹم والز نے کہا کہ میرے خیال میں اس بات کا حقیقی امکان ہے کہ یہ تمام کارروائیاں ہوں گی، لیکن اس سے انہیں ٹرمپ کے بارے میں بات کرنے کی کافی طاقت ملتی ہے۔
تبصرے