بنگلہ دیش کے سابقہ انٹیلیجنس سربراہ اور حسینہ واجد کے قریبی ساتھی ایئر پورٹ سے گرفتار

ایئرپورٹ

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش کے برطرف کیے گۓ انٹیلیجنس چیف (میجر جنرل ضیا الحسن) کو دبئی جاتے ہوۓ رن وے سے جہاز کے اندر سے گرفتار کر لیا گیا - بنگلہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابقہ انٹیلیجنس چیف کو گرفتار کرکے ڈھاکا چھاؤنی منتقل کر دیا گیا - میجر جنرل ضیا الحسن ایک بجے کی پرواز سے دبئی فرار ہو رہے تھے -

لیکن جہاز کے اڑان بھرنے سے پہلے ہی جہاز کو رن وے سے واپس بلا کر انہیں حراست میں لے لیا گیا ـ ایک دن پہلے ہی جنرل ضیا الحسن کو ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا کیونکہ وہ مستعفی وزیر اعظم حسینہ واجد کے دیرینہ ساتھی تھے - میجر جنرل ضیا الحسن "انٹیلیجنس ایجنسی نیشنل کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر" کے عہدے پر فائز تھے - یہ ایجنسی وزارت داخلہ کے زیر نگرانی کام کرتی ہے - اس کا کام ملک کی صورتحال پر نظر رکھنا ، اعدادو شمار جمع کرنا اور کمیونیکیش مواد کی ریکارڈنگ ہے - یہ ایجنسی ایمیلز ، فون کالز کی ریکارڈنگ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی بھی کر سکتی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+