ایرانی حملے کے خوف سے اسرائیل نےکیا 18 سال پرانا زیر زمین ہسپتال فعال
- 08, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ایرانی حملے کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل نے زیر زمین بنا 18 سالہ پرانا ہسپتال فعال کر لیا - ایران میں اسرائیلی حملے میں (حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ) کی شہادت کے بعد ایران کی طرف سی دی گئی بھر پور جوابی کارروائی کی دھمکی سے خوفزدہ اسرائیل نے اسرائیل کے شہر حیفہ میں زیر زمین بنے اسپتال کو دوبارہ فعال کر لیا - "برطانوی نیوز ایجنسی بی بی سی" کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفہ میں زیر زمین ایک بہت بڑا ہسپتال بنایا گیا ہے - جس میں سینکڑوں مریضوں کیلیے بیڈ لگاۓ گۓ ہیں ـ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہسپتال ایک پارکنگ پلازہ کے نیچے بنایا گیا ہے -
جس کو 2006 میں حزب اللٰہ اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے دوران رمبام میڈیکل سینٹر نے بنایا تھا - بی بی سی کا کہنا ہے کہ اس میں 2000 مریضوں کیلیے بیڈ لگاۓ گۓ ہیں - اور اس میں ضروت کی تمام سہولتیں میسر ہیں ـ ہسپتال میں میڈیکل کا ذخیرہ جمع کیا گیا ہے ـ لیکن ابھی تک ہسپتال میں کوئی مریض موجود نہیں ہیں - اطلاعات کے مطابق ایران کی طرف سے ممکنہ حملے کے پیش نظر حملے میں زخممی ہوۓ افراد اور دیگر مریضوں کا اس ہسپتال میں علاج کیا جاۓ گا -
تبصرے