اسرائیل پر حملہ جلد ہوگا لیکن حملے کے وقت کا تعین نہ ہونا اسرائیل کیلیے بڑی سزا ہے ، حسن نصراللٰہ

حسن نصراللٰہ

نیوز ٹوڈے :   لبنان کی مزاحمتی جماعت (حزب اللٰہ کے سربراہ حسن نصر اللٰہ) کا کہنا ہے کہ 'اسرائیل پر جلد ہی حملہ ہوگا اور حملے کے وقت کا پتہ نہ ہونا بھی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے'- عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسن نصراللٰہ نے اپنے ایک بیان  میں کہا کہ اسرائیل اپنے لڑاکا طیاروں سے لبنان کی فضائی حدود میں ساؤنڈ بیریئر توڑ کر خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے - حسن نصراللٰہ نے کہا کہ ایک بات تو واضح ہو چکی ہے کہ نیتن یاہو غزہ پٹی پر جنگ بندی نہیں چاہتا - حزب اللٰہ لیڈر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے ہم اکیلے ہی اسرائیل کو جواب دیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہم تمام مزاحمتی گروہوں کے ساتھ مل کر اسرائیل پر حملہ کریں -

ہم اسرائیل کو جواب ضرور دیں گے اور بھر پور جواب دیں گے ـ حسن نصراللٰہ نے کہا کہ شمال میں اسرائیل کی کیمیکل فیکٹریوں کو ہم آدھے گھنٹے کے اندر تباہ کر سکتے ہیں - حزب اللٰہ رہنما نے کہا کہ 'اسرائیل کے حملے میں شہید حزب اللٰہ کمانڈر فواد شکر کی شہادت سے ہمیں بڑا نقصان پہنچا اور حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے حماس کے ساتھ ساتھ حزب اللٰہ کو بھی دھچکا لگا ہے- دوسری طرف حزب اللٰہ رہنما حسن نصر اللٰہ کے بیان کے بعد اسرائیل کے دیہاتوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+