ڈنمارک کی وزیر اعظم پر حملہ آور شخص کو سزا سنا دی گئی

وزیر اعظم فریڈرکسن

نیوز ٹوڈے :   ڈنمارک کی وزیر اعظم کو پولینڈ کے ایک شہری کے تھپڑ مارنے پر عدالت نے پولینڈ کے شہری کو 4 ماہ قید کی سزا سنا دی - ڈنمارک کی عدالت نے پولینڈ کے رہائشی ایک شخص کو 4 ماہ قید کے بعد اسے ملک بدری کی سزا سنا دی ہے - اس شخص کو عدالت نے ڈنمارک کی ( وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن) پر حملے کے جرم میں سزا سنائی ہے-ملزم پر وزیر اعظم کو تھپڑ مارنے کا الزام عائد تھا ـ ملزم نے جون میں وزیر اعظم پر حملہ کیا تھا - ملزم نے جون کے مہینے میں کوپن ہیگن میں ڈنمارک کی وزیر اعظم کو مکا مارا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا تھا اور بدھ کے دن سزا سنا دی گئی -ڈنمارک حکام نے ملزم کا نام میڈیا پر ظاہر نہ کرنے کی پابندی لگا دی ہے ـ پچھلے پانچ سالوں سے ملزم ڈنمارک میں رہائش پذیر تھا -

جیل کاٹنے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جاے گا اور آئندہ پانچ سالوں تک وہ کسی بھی سکینڈے نیوین ملک میں داخل نہیں ہو سکتا - 39 سالہ مجرم نے اپنے جرم سے انکار کرتے ہوۓ کہا کہ اس کا وزیر اعظم سے سامنا ضرور ہوا تھا لیکن اس نے ایسا کوئ جرم نہیں کیا -عدالتی حکم کے بعد مجرم نے اپنے وکیل کے ذریعے اس فیصلے کو نہ ماننے کا عدالت کو بتایا - 46 سالہ وزیر اعظم فریڈ ریکسن کا اس واقعہ کے بعد مکمل میڈیکل کیا گیا - جس سے ان کے دائیں کندھے پر معمولی سا زخم پایا گیا ـ وزیر اعظم فریڈرکسن نے 2019 میں 39 سال کی عمر میں یہ عہدہ سنبھالا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+