اسرائیل کو حماس کی طاقت کا اندازہ نہیں تھا اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو

بن یامین نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   حماس کی عسکری صلاحیتوں کا اندازہ کرنے میں غلطی کر بیٹھے' ـ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کیا اعتراف - اسرائیل کے وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل حماس کی عسکری طاقت کا اندازہ کرنے میں غلطی کر بیٹھا - امریکی نیوز ایجنسی کو دیے گۓ انٹر ویو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ 'غزہ جنگ کا اصل مقسد حماس کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے-ـ نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو اس جنگ میں اس طرح شکست دینا چاہتے ہیں کہ حماس کبھی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل نہ رہے - اور نہ ہی اسرائیل کیلیے خطرہ بنے - انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ مستقبل قریب میں ابھی تک غزہ جنگ کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے-

بن یامین نے کہا کہ اسرائیل کی خواہش ہے کہ وہ جنگ کے بعد غزہ پٹی کا انتظام سنبھالے - اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل صرف حماس نہیں بلکہ ایران کے تمام اتحادیوں کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے- نیتن یاہو نے کہا کہ علاقائی جنگ چھڑی تو نتائج بھیانک ہوں گے البتہ ہم جنگ کیلیے تیار ہیں - اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ جنگ کے بعد 7 اکتوبر کے واقعات کی تحقیقات کیلیے ایک آزاد کمیشن بنایا جائے گا جس میں میرے سمیت تمام اعلٰی عہدوں پر فائز افراد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+