خان یونس کے سیف زون قرار دیے گۓ علاقہ پر صیہونی فوج کی بمباری ، 18 افراد زندہ جل کر ہلاک
- 09, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کا غزہ کے سیف زون ایریا میں زخمی فلسطینیوں پر حملے میں 18 افراد زندہ جل کر شہید ہو گۓ - "الجزیرہ ٹی وی" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی خان یونس کے سیف زون قرار دیے گۓ علاقے میں خیموں پر بمباری سے خیموں میں رہائش پذیر 18 فلسطینی جل کر ہلاک ہو گۓ - رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں -
صیہونی فوج نے بیت حنون سے بھی بے گھر افراد کو نکل جانے کا حکم سنا دیا ہے - دوسری طرف فلسطین کے لڑاکوں نے رفع میں اسرائیلی ٹینکوں پر حملہ کیا ہے - جنوبی لبنان میں اسرائیلی لڑکا جہازوں نے حزب اللٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے حزب اللٰہ کا ایک لڑاکا شہید ہو گیا - 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک 40 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں -
تبصرے