برطانیہ میں پھیلنے والے فسادات میں ملوث پاکستانی ، امریکن اور کینیڈین شہری شامل

فسادات میں ملوث

نیوز ٹوڈے :   برطانیہ کے علاقہ (ساؤتھ پورٹ) میں چاقو زنی کے واقعات کے بعد فسادات کا سبب بننے والی ایک فیک نیوز سے پاکستان ، کینیڈا اور امریکہ کے صحافی کا تعلق سامنے آ گیا - ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی کی واردات کے بعد برطانیہ میں رہائش پذیر مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف سفید فارم انتہا پسندوں کے حملوں کی وجہ بننے والی فیک نیوز ویب سائٹ میں ایک لاہوری شخص ، کینیڈین ام میچوئر ہاکی کی کھلاڑی اور ایک امریکی صحافی کیون سمیت تینوں افراد کام کرتے ہیں - برطانیہ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں ایک جوان نے چاقو سے حملہ کرکے 3 بچیوں کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا تھا -

واقعہ کے دوسرے دن نیوز چینل ویب سائٹ 3 ناؤ نے حملہ آور سے متعلق غلط خبر شائع کی جس کے مطابق حملہ آور ایک تارکین وطن شخص تھا جوکہ پچھلے سال ہی برطانیہ آیا تھا چینل 3 کی یہ خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پھیل گئی - جس کے ساتھ کئی غلط اور جعلی دعوے بھی پھیلنے لگے کہ حملہ آور شخص مصر کا رہائشی مسلمان ہے - حکام کے مطابق پورے برطانیہ میں سفید فام اتہا پسندوں کے حملوں کی وجہ یہی غلط خبر بنی ہے - ساؤتھ پورٹ سے شروع ہونے والے ان حملوں میں پورے برطانیہ میں موجود مسجدوں اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+