بنگلہ دیش نے کیا مطالبہ بھارتی حکومت سے حسینہ واجد کی واپسی کا

بنگلہ دیش

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش کا بھارتی حکومت سے حسینہ واجد کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش واپس بھیجنے کا مطالبہ - بنگلہ دیش کی (سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن) نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش واپس بھیجے - انڈیا ٹائم کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش سپریم بار کے صدر (اے ایم محبوب الدین) کا کہنا ہے کہ 'سابقہ وزیر اعظم بنگلہ دیش میں کئی افراد کی موت کی ذمہ دار ہیں - اس لیے بھارتی حکومت حسینہ واجد اور اس کی بہن کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش کے حوالے کرے-

سپریم کورٹ کے صدر ایم اے محبوب الدین ے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات قائم رہیں - اس لیے بھاتی حکومت بنگلہ دیشی شہریوں کی قاتلہ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے - بنگلہ دیش میں جاری فسادات کی وجہ سے وایر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہونے والی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد ابھی تک بھارت میں ہی رہائش پذیر ہے - اور انہوں نے فن لینڈ سے سیاسی پناہ کی درخواست کر رکھی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+