حماس نے جنگ بندی معاہدے کیلیے مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : حماس نے مصر میں ہونےوالے جنگ بندی معاہدے میں مذاکرات کیلیے اپنا وفد بھیجنے سے انکار کر دیا - فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حما س) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر قاہرہ میں ہونے واہے مذاکرات میں اپنا وفد نہیں بھیجے گا - حماس کی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ 2 جولائی کو ہونےوالے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بناۓ - حماس نے مصالحت کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوبائیڈن کی جنگ بندی ویژن اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی روشنی میں 2 جولائی کو ہوۓ مذاکرات میں طے پاۓ گۓ نکات پر عملدرآمد کیلیے بنایا گیا اپنا منصوبہ سامنے لائیں -
حماس نے کہا ہے کہ مصالحت کار مزید مذاکرات کرانے کی بجاۓ اسرائیل پر زور ڈالیں کہ پہلے سے ہوۓ مذاکرات کے دوران طے پاۓ گۓ نکات پر عملدرآمد کرے - ان نت نئی تجاویز سے اسرائیل کو فلسطین کی عوام کےقتل کا بہانہ مل رہا ہے - پچھلے ہفتے مصر ، قطر اور امریکہ نے حماس اور اسرائیل کو 15 اگست کے دن قاہرہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی مذاکرات کے نۓ دور کیلیے بلایا تھا ـ7اکتوبر سے لے کر آج تک غزہ میں 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے آدھی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے -
تبصرے