کیا آپ لوگ غزہ کے معصوم لوگوں پر ہونے والے مظالم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ، غزہ کی بچی کا دنیا سے سوال

تباہ حال علاقے

نیوز ٹوڈے :  غزہ کے جنگ سے تباہ حال علاقے کی ایک بچی نے دنیا کیلیے پیغام دیا ہے کہ میں اس دنیا میں اور نہ ہی آخرت میں دنیا والوں کو معاف کروں گی - ایک دن پہلے غزہ کے (التابعین سکول) پر صیہونی فوج کے حملے میں 100 سے زیادہ افراد کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک معصوم فلسطینی بچی کہہ رہی ہے کہ 'بس اب بہت ہو چکا - تمام بچے اور جوان اب تھک چکے ہیں' ـ فلسطین کے میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک معسوم بچی عرب ملکوں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہہ رہی ہے کہ کیا عرب ملک ہماری حالت دیکھ نہیں رہے -کیا عرب ملکوں کو ہماری حال پر رحم نہیں آ رہا ـ بچی نے میڈیا پر روتے ہوۓ کہا کہ فلسطین میں روزانہ ہزاروں بچے عمارتوں کے ملبے کے نیچے دب کر مر رہے ہیں -

بچوں کے ہاتھ اور پیر کٹ جاتے ہیں اور ان کے سر کچلے جاتے ہیں ـ بچی نے عرب ملکوں اور پوری دنیا سے سوال کیا کہ آخر آپ لوگ کس مٹی کے بنے ہوۓ ہیں - آپ کے اندر کونسا خون دوڑ رہا ہے - بچی نے سوال کیا کہ اگر آپ کے اپنے بچے اسی طرح کچلے جا رہے ہوتے تو بھی آپ اسی طرح خاموش رہتے - آخر میں بچی نے دنیا کیلیے پیغام چھوڑا کہ میں بس اتنا کہوں گی کہ نہ میں آپ لوگوں کو اس دنیا میں معاف کروں گی اور نہ ہی اگلے جہاں اور میں اپنے خدا سے بھی درخواست کروں گی کہ آپ کو معاف نہ کرے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+