صیہونی فوج کا التابعین سکول پر حملہ ، سینکڑوں فلسطینی شہید

التابعین سکول پر حملے

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج کے غزہ کے (التبابعین سکول) پر حملے کی وجہ سے امریکا بھی تشویش میں مبتلا ہے - اسرائیلی فوج کے غزہ کے التابعین سکول پر حملے سے100 سے زیادہ ہلاکتوں پر امریکا نے کہا ہے کہ التابعین سکول پر حملے سے متعلق صیہونی حکومت سے رابطے میں ہیں - اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد حماس کے اعلٰی حکام کو نشانہ بناناتھا ـ امریکہ نے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں اسرائیل سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں -

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت میں حماس کے کماںد اینڈ کنٹرول سینٹرل کے قیام کا دعوٰی مسترد کر دیا ہے - ایک دن پہلے غزہ کے التابعین سکول پرصیہونی فوج کے حملے میں 120 افراد شہید ہو گۓ تھے - اسرائیل نے التابعین سکول میں حماس کے کنٹرول اینڈ کمانڈ کا دفتر ہونے کا بہانہ بنا کر سکول کو نشانہ بنایا تھا - پچھلے سال اکتوبر سے غزہ پر صیہونی فوج کی جاری بربریت میں اب تک 39 ہزار 700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - اور 91 ہزار 700 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+