خلیج بنگال اور سینٹ مارٹن جزیرے کا قبضہ اگر امریکہ کو دے دیتی تو میری حکومت قائم ہوتی حسینہ واجد

حسینہ واجد

نیوز ٹوڈے :  بنگلہ دیش میں وزیر اعطم کے عہدے سے استعفٰی دے کر بھارت بھاگ جانے والی حسینہ واجد نے امریکہ پر حکومت گرانے کی ذمہ داری عائد کر دی - بنگلہ دیشی طالب علموں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف پر تشدد احتجاج کی وجہ سے 5 اگست کو حسینہ واجد نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفٰی دیا اور بنگلہ دیش سے فرار ہو گئیں - اور اس وقت بھارت میں پناہ لیے ہوۓ ہیں ـ اس وقت بنگلہ دیش کے ریاستی اداروں سے حسینہ واجد کے حمایتیوں کو نکالا جا رہا ہے - ایک دن پہلے طالب علموں نے سپریم کورٹ کو گھیر کر چیف جسٹس سمیت 6 سیاسی ججوں کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا - حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے بیان دیا ہے کہ "اس کی حکومت گرانے میں امریکہ کا ہاتھ ہے-

بھارتی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ امریکہ خلیج بنگال پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور سینٹ مارٹن جزیرے پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے - حسینہ واجد نے کہا کہ میں نے سینٹ مارٹن جزیرے پر امریکہ کو قبضہ نہیں کرنے دیا اس لیے امریکہ نے میری حکومت الٹا دی - انہوں نے کہا کہ میں نے استعفٰی اسلیے دیا تاکہ عوام اور طلبہ کی مزید لاشیں نہ گریں- حسینہ واجد نے کہا کہ میری حکومت ابھی تک قائم ہوتی اگر میں خلیج بنگال اور جزیرہ امریکہ کے حوالے کر دیتی - انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہورہا ہے کہ میری پارٹی کے کارکنوں کو مارا جا رہا ہے اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+