یوکرینی فوج روس کے علاقے میں 30 کلو میٹر اندر گھس گئی
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : یوکرینی فوجی دستے روس کے علاقے میں 30 کلو میٹر اندر تک گھس گۓ ـ ماسکو نے خود اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ یوکرین کی فوج رو س کے 30 کلو میٹر اندر تک موجود ہے - برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فروری 2022 سے شروع ہونے والے ماسکو کے یوکرین پر حملوں کے بعد سے یہ پہلا واقعہ ہے کہ یوکرینی فوج روس میں گھسی ہے - روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج نے یوکرینی دستوں کو ٹولپینو اور اوبشی کولوڈیز کے قصبوں کے نزدیک مزید پیش قدمی سے روک لیا ہے - روس کے وزیر خارجہ کے ترجمان (ماریاض خارووا) نے یوکرین پر روس کی پر امن آبادی کو خوفزدہ کرنے کا الزام لگایا ہے-
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی جنہوں نے جنگ کے دوران پہلی مرتبہ اپنی کامیابی کا براہ راست اعتراف کیا ہے نے کہا کہ ان گرمیوں کے سیزن میں روس نے یوکرین پر دو ہزار حملے کیے - زیلینسکی نے کہا کہ کہ ہم روس کے ہر حملے کا ریکارڈ رکھتے ہیں تاکہ ان کا منصفانہ جواب دے سکیں - یوکرین کے ایک اعلٰی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ یوکرین نے جتنے فوجیوں کی تعداد بتائی ہے اس سے کہیں زیادہ فوجی روس کے عالقے میں گھسے ہیں -
تبصرے