پاکستان نے غزہ میں التابین اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ

نیوز ٹوڈے :   پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مشرقی غزہ میں التابین اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ نماز فجر کے وقت بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول پر حملہ خوفناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری آبادی اور تنصیبات کو بلاامتیاز نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا جوابدہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور غزہ کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں التابین اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+