امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارکملا ہیرس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
گزشتہ روز غزہ میں التابین اسکول پر اسرائیلی حملے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں ایک بار پھر متعدد شہری مارے گئے ہیں۔کملا ہیرس نے کہا کہ اسرائیل کو دہشت گردوں کے پیچھے جانے کا حق ہے، جو کہ حماس ہیں، لیکن میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہوں کہ شہریوں کو ہلاکتوں سے بچانا ایک اہم ذمہ داری ہے۔
کملا ہیرس نے زور دے کر کہا کہ ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے کی ضرورت ہے، یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کا معاہدہ ابھی ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں التابعین اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
تبصرے