چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک بار پھر تہران کو حمایت کا یقین دلایا

چینی وزیر خارجہ

نیوز ٹوڈے :    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک بار پھر تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کو چین کی حمایت کا یقین دلایا۔ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت نے غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کو بھی براہ راست نقصان پہنچایا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+