میری حکومت گرانے میں کس ملک کا ہاتھ ہے؟ شیخ حسینہ واجد کا پہلا بیان آگیا
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت جانے والی سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ سینٹ مارٹن جزیرہ ایئربیس کے قیام کے لیے امریکا کو نہ دینے پر اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے۔ حسینہ واجد نے کہا کہ میں نے استعفیٰ اس لیے دیا تاکہ انہیں لاشوں کا جلوس نہ دیکھنا پڑے، وہ لاشوں پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن میں نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
تبصرے