حماس کے حملوں میں ایک اسرائیلی یرغمالی ہلاک جبکہ دو خواتین زخمی
- 13, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : حماس کے عسکری ونگ (القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ) نے اعلان کیا ہے کہ 'حماس کی قید میں ایک اسرائیلی یرغمالی کو اس کے ایک محافظ نے مار ڈالا ہے'-حماس کے عسکری ونگ القاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ایک اور واقعہ میں حماس کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ سے دو اسرائیلی خواتین کو زخمی کر دیا ہے - ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ زخمی قیدیوں کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے - القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ان دونوں واقعات کو اسرائیلی حملوں کا رد عمل قرار دے دیا ہے -
ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار اسرائیل کی حکومت ہے ـ ترجمان کے مطابق دونوں واقعات کی جانچ کیلیے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں -ہفتے والے دن صیہونی فوج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوۓ نماز پڑھتے فلسطینی مسلمانوں پر ہزاروں پاونڈ وزنی بم گرا دیے تھے جس سے بچوں اور عورتوں سمیت 100 افراد شہید ہو گۓ تھے - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے الدرج کے ایک پناہ گزین کیمپ کے سکول میں 250 افراد نماز ادا کر رہے تھے کہ صیہونی فوج نے سکول پر 3 میزائل گرا دیے -
تبصرے