روس نے سرحدی علاقوں سے 11 ہزار افراد کو یوکرینی فوج کی پیش قدمی کے بعد نکال دیا
- 13, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : یوکرینی فوجی دستوں کی پیش قدمی پر روس نے سرحدی علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکال لیا ـ یوکرینی فوج کی روس کے علاقے میں پیش قدمی سے روس نے سرحدی علاقے (بلگروڈ) سے 11 ہزار افراد کو نکال لیا - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلگروڈ کے گورنر کےمطابق سرحد پر دشمن کی سرگرمیوں کی وجہ سے (ضلع کراسنا یاروگا) سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے - رپورٹ کے مطابق نہ صرف روس نے بلگروڈ ، کرسک اور کرائنسک کے علاقہ جات میں سخت حفاظتی نظام قائم کر دیا ہے بلکہ بیلا روس نے بھی اپنی سرحد پر فوج کی تعداد بڑھا دی ہے - 6 اگست کو روسی سرحدی علاقے کرسک پر یوکرینی حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں-
امریکی میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران پہلی مرتبہ یوکرینی فوج روس کے سرحدی علاقہ کرسک میں 30 کلو میٹر تک اندر چلی گئی ہے - یوکرینی صدر (زیلینسکی) کا کہنا ہے کہ روس کے سرحدی علاقے کرسک سے یوکرین پر کیے گۓ حملوں کا جواب دینا یوکرین کا حق ہے -زیلینسکی کے مطابق صرف کرسک کے علاقے سے یوکرین پر 2 ہزار حملے کیے گۓ -
تبصرے