اسرائیل ایرانی حملے کیلیے تیار ہے ، امریکہ اس کے ساتھ کھڑا ہے جان کربی

جان کربی

نیوز ٹوڈے :   امریکی حکومت کی جانب سے یہ بیان دیا گیا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ممکنہ بڑے حملے کیلیے ہم اسرائیل کے ساتھ تیار کھڑے ہیں - امریکہ کے سلامتی کونسل کے ترجمان (جان کربی) کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کسی بھی بڑے حملے کیلیے ہم اسرائیل کا ساتھ دینے کیلیے تیار ہیں - امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایرانی حملے سے اپنے بچاؤ کیلیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس کی مدد کیلیے امریکہ بھی موجود ہے -

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ہر حال میں لیا جائے گا - میڈیا کے مطابق مشرق وسطٰی میں بگڑے حالات کی وجہ سے عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کے اثرات نظر آ رہے ہیں ـ ایران کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگلے ہفتے ایران کے وزیر خارجہ امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں - اس خبر کا باضابطہ اعلان واشنگٹن سے کیا جاۓ گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+