اگلے 24 گھنٹے اسرائیل ایرانی حملے کیلیے تیار رہے ، برطانوی میڈیا
- 13, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے' - برطانوی میڈیا نے اگلے 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر ایرانی حملے کا امکان ظاہر کر دیا - برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطٰی کے حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آ چکا ہے - اگلے چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ ہو سکتا ہے - میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودی 12 اگست سے 13 اگست تک تیشا باؤ منا رہے ہیں تیشا باؤ یہودی پہلے اور دوسرے ہیکل کی تباہی کا سوگ مناتے ہیں - امریکہ کا بھی کہنا ہے کہ جاری ہفتے میں ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے -امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ کو اسرائیل پر ہونے والے ایرانی حملے کیلیے تیار رہنا ہوگا -
جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکہ طیارہ بردار بحری بیڑے اور میزائلوں سے لیس آبدوزیں بھی تعینات کررہا ہے - اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ایران میں ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نظر ہے - ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللٰہ کمانڈر فواد شکر کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر بڑے جوابی حملے کا اعلان کر رکھا ہے -
تبصرے