بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی شیخ حسینہ واجد کو بڑی پیشکش
- 13, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جبری ملک بدری کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہیں وطن واپسی کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت داخلہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل (ریٹائرڈ) محمد سخاوت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کا تاثر بے بنیاد ہے۔ جنرل سخاوت حسین نے مزید کہا کہ حسینہ واجد نے اپنی مرضی سے ملک چھوڑا، ان پر کوئی جبر نہیں کیا گیا تاہم وہ انہیں واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔
وہ آئیں اور نئے چہروں کے ساتھ پارٹی کی تنظیم نو کریں۔ مشیر داخلہ نے شیخ حسینہ کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں کوئی ہنگامہ نہ برپا کریں ورنہ عوام مزید مشتعل ہو جائیں گے۔ محمد سخاوت حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ جماعت اسلامی سمیت کسی سیاسی جماعت پر پابندی ہو۔ معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائے گا۔
تبصرے