اسرائیل سنجیدگی دکھاۓ تو بات چیت ہو گی ، حماس جنگ بندی مذاکرات سے انکار پر قائم

حماس جماعت

نیوز ٹوڈے :    فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) نے قطر میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں شریک ہونے سے انکار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ 'ہم بہت سمجھوتے کر چکے لیکن اسرائیل نے کوئی سنجدیگی نہیں دکھائی - حماس نے مصالحت کاروں کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ اگر اسرائیل اس معاملے میں کوئی سنجیدہ رد عمل دکھاۓ تو ہی مصالحت کار ہماری طرف پیش قدمی کریں- حماس کا کہنا ہے کہ مصالحت کاروں کو مثبت جواب دینے کے باوجود اسرائیل نے ہمارے رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا ہے - حماس نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل جنگ بندی نہیں چاہتا -

حماس کے ایک اہم عہدہ دار (اسامہ حمدان) نے میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت رکوانے کیلیے جنگ بندی مذاکرات میں امریکہ کا بطورثالث ہونے سے ہمارا امریکہ پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے - اسامہ حمدان نے کہا کہ حماس اب جمعرات کو ہونے والے مذاکرات میں تب ہی شریک ہوگا جب اسرائیل سنجیدگی دکھاۓ گا - حماس عہدہ دار کا کہنا تھا کہ اب پہلے سے طے شدہ مذاکرات پر عملدرآمد کروانے کے بعد ہی بات چیت آگے بڑھے گی - دوسری جانب فلسطین کے (صدر محمود عباس) نے مشر ق وسطٰی کے امن مذاکرات میں شمولیت کی روس کو دعوت دے دی - روس کے دورے کے دوران فلسطینی صدر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'روس مخلص ثالث ہے اسے مشرق وسظی امن مذاکرات میں شامل ہونا چاہیے-محمود عباس کا کہنا تھا ہے امریکہ روس کو مشرق وسطٰی میں امن کے قیام سے دور رکھنا چاہتا ہے اگر ایسا ہوا تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+