سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے قتل کے خدشات کا اظہار کر دیا

محمد بن سلمان

نیوز ٹوڈے :   سعودی ولی عہد (محمد بن سلمان) نے اپنی جان کا خطرہ ظاہر کر دیا ـ سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے خدشہ طاہر کیا ہے کہ انہیں قتل کر دیا جاۓ گا - امریکی میگزین "پولیٹیکو" کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے امریکی کانگریس کے ارکان کو بتایا ہے کہ انہیں قتل کیا جا سکتا ہے - میگزین کے مطابق سعودی عرب کے وزیر اعظم نے کانگریس کے ارکان سے بات چیت کے دوران کہا کہ انہوں نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال کر کے امریکہ کا ساتھ دینے کی وجہ سے اپنی جان خطرے میں ڈال لی ہے - سعودی وزیر اعظم محمد بن سلمان نے مصر کے مقتول صدر (انور سادات) کا حوالہ بھی دیا جن کو اسرائیل کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ سمجھوتے کے بعد شہید کر دیا گیا تھا -

سعودی ولی عہد نے کانگریس کے ارکان سے بات چیت کے دوران کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہونےو الے کسی ممکنہ معاہدے میں اسرائیل فلسطینی ریاست کے حصول کیلیے کوئی حقیقی راستہ اختیار کرے خاص کر ایسے حالات میں جب کہ اب اسرائیل کے خلاف عربوں کا غصہ عروج پر ہے - جاری سال کے آغاز میں سعودی عرب نے امریکہ سے کہا تھا کہ ' سعودی عرب اس وقت تک اسرائیل کے ساتھ سفارتکارانہ تعلقات کا آغاز نہیں کرے گا- جب تک 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی جس کا دارالحکومت القدس ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+