ایرانی افواج کی اسرائیل پر حملے کی تیاریاں شروع

حملے کی تیاریاں

نیوز ٹوڈے :   تہران پر ہوئے اسرائیلی حملے اور حماس رہنما (اسماعیل ہنیہ) کی شہادت کا جواب دینے کیلیے ایرانی فوج چند دنوں سے مسلسل جنگی مشقوں میں مصروف ہے - ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ جنگی مشقیں اسرائیل کے تہران پر کیے گۓ حملے کا جواب دینے کیلیے کی جا رہی ہیں - جنگی مشقوں میں ایران کی تینوں افواج حصہ لے رہی ہیں- میڈیا کے مطابق ان جنگی مشقوں کا مقصد ایران کی بحری فوج کوبحری مشکلات کا دفاعی منہ توڑ جواب دینے کیلیے تیار کرنا ہے - یہ جنگی مشقیں ایران کے صوبہ (گیلان) میں کی جا رہی ہیں ـ مشقوں کیلے کیسپیئن سمندر کا انتخاب کیا گیا ہے - ایران نےاپنے ملک میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے -

یران کے مطابق یہ فیصلہ اسی صورت میں مؤخر ہو سکتا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو جاے ـ برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ناکامی یا اسرائیل کے پیچھے ہٹنے کی صورت میں ایران اسرائیل پر حملہ کرد ے گا - امریکی صدر جوبائیڈن نے نیدر لینڈ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ مجھے امید ہے کہ 'ایران غزہ جنگ بندی کے بعد اسماعیل ہنیہ کا بدلہ نہیں لے گا' - جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جنگ بندی مذاکرات مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں لیکن میں ان سے پیچھے نہیں ہٹوں گا - اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران مغربی ملکوں اور امریکہ سے بات چیت کر رہا ہے کہ اسرائیل پر جوابی کارروائی کس نوعیت کی ہونی چاہیے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+