سزا یافتہ شخص کو وزیر کا عہدہ دینے پر تھائی وزیر اعظم عہدے سے برطرف
- 15, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کو سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر ان کے عہدے ہٹا دیا گیا - تھائی لینڈ کے وزیر اعظم (سریتھا تھاویسن) کو عداالت نے ان کے عہدے سے برطرف کر دی اـ بین الاقومی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی عدالت نے ماضی میں ایک سزا یافتہ شخص جو کہ ایک وکیل تھا کو وزیر کا عہدے دینے پر وزیر اعظم سریتھا تھاوسن کو سزا سناتے ہوئے ان کے عدہے سے ہٹا دیا - عدالتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم نے ایسے شخص کو عہدہ دیا جسے جیل میں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ کابینہ میں شامل رہا - اور وزیر اعظم نے جان بوجھ کر ایسے شخص کو عہدہ دیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 9 ججوں کے بنچ میں سے 5 نے وزیر اعظم اور اس کی کابینہ کے خاتمے کا حکم دیا عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوۓ سریتھا تھاویسن نے کہا کہ میں نے اپنا کام ایمانداری سے کیا لیکن میں عدالتی فیصلے کو قبول کرتا ہوں -67
سالہ سریتھا تھاویسن ایک سال سے بھی کم مدت کیلیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے - 16 سال میں یہ تیسرے وزیر اعظم ہیں جنہیں عدالت نے ان کے عہدے سے ہٹایا ہے - ان سے پہلے بھی دو وزراۓ اعظم کو تھائی لینڈ کی عدالت ان کے عہدوں سے ہٹا چکی ہے - بی بی سی کے مطابق اس فیصلے سے تھائی لینڈ میں سیاسی عدم استحکام کو مزید بڑھاوا ملے گا - جہاں پر پہلے بھی کئی دفعہ فوجی بغاوتیں ہو چکی ہیں - آخری فوجی بغاوت 2014 میں ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ابھی تک وہاں کوئی مضبوط حکومت قائم نہیں ہو سکی -
تبصرے