غزہ کی وزارت دفاع نے صیہونی فوج کے ہاتھوں اب تک ہونے والے نقصان کی مکمل فہرست پیش کر دی

غزہ میں جاری جنگ

نیوز ٹوڈے :   7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی فوج کی بربریت میں اب تک غزہ میں 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں - غزہ کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کیے گۓ اعداد وشمار کے مطابق غزہ میں جنگ شرع ہونے سے لے کر اب تک 40 ہزار 500 فلسطینی صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں ، اور 92 ہزار 401 افراد اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں - غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان شہداء میں 33 فیصد بچے اور 18.4 فیصد تعداد عورتوں کی ہے -جاری مہینے کے شروع میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کو 300 دن مکمل ہونے پر جاری کیے گۓ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے-

کہ صیہونی فوج نے غزہ کے انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے ـاور اس مد میں 33 ارب ڈالر کا براہ راست نقصان ہو چکا ہے -سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں 3 ہزار کلو میٹر سے زائد علاقہ کو بجلی کی ترسیل ، ایک لاکھ 50 ہزار رہائشی عمارتیں ، 117 تعلیمی ادارے ، 198 سرکاری دفاتر ، 610 مسجدوں 206 آثار قدیمہ ،کھیلوں کے 34 میدان ، پانی کے 700 کنویں ، اور 3 گرجا گھر تباہ کیے ہیں ـ صیہونی حملوں میں 34 ہسپتال اور 68 مرکز صحت بھی تباہ ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+