غزہ کے شہر دیر البلا ح میں اسرائیلی حملے میں نومولود جڑواں بچے شہید

جڑواں بچے شہید

نیوز ٹوڈے :   جڑواں بچوں کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ بنوانے گۓ فلسطینی کے گھر پر صیہونی فوج نے بم گرا دیے - دونوں بچے شہید ہو گۓ ـ غزہ میں جاری صیہونی فوج کی بربریت میں کوئی کمی واقع نہیں ہو رہی تازہ ترین حملوں میں 32 فلسطینی شہید ہو گۓ - بین الاقومی میڈیا کے مطابق فلسطین کے شہر (دیرالبلاح) جو کہ وسطی غزہ پٹی پر بسا ہے پر صہونی فوج کی بمباری سے 2 نومولود جڑواں بچے شہید ہو گۓ - رپورٹ کے مطابق دیر البلاح کے مشرق میں قائم القستان ٹاور کا ایک رہائشی ایک دن پہلے پیدا ہوۓ جڑواں بیٹوں کا برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے گیا -

تو اس کے پیچھے صیہونی فوج نے اس کے گھر پر حملہ کرکے اس کے دونوں جڑواں بچوں کو شہید کر دیا - واپسی پر جیسے ہی باپ کو بچوں کی شہادت کی خبر ملی تو غم سے نڈھال ہو گیا - نومولود جڑواں بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنے بچوں کی پیدائش کی خوشی بھی نہ منا سکے اس میں ان بچوں کا کیا قصور تھا کہ انہیں دنیا میں آتے ہی شہید کر دیا گیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+