حماس محافظ کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالی کے قتل کی وجہ سامنے آ گئی

ترجمان ابو عبیدہ

نیوز ٹوڈے :    فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سیکیورٹی گارڈ کی اسرائیلی قیدی کو قتل کرنے کی وجہ معلوم ہو گئی - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق (القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالی کی حفاظت پر تعینات حماس کے لڑاکے کو جب معلوم ہوا کہ صیہونی فوج کے حملے میں اس کے 2 بچے شہید ہو گۓ ہیں تو اس سے برداشت نہ ہو سکا اور اس نے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ اسرائیلی یرغمالی کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا -

ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ یہ واقعہ یرغمالیوں کے ساتھ برتاؤ کے حوالہ سے ہماری اقدار اور مذہبی تعلیمات کے خلاف ہے - القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ یرغمالیوں پر حملوں کے ان 2 واقعات کے بعد ہم اس سلسلے میں مزید سخت اقادامات کریں گے -القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک اور ان کی نسل کشی کی وجہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کو جو خطرات لاحق ہیں ان کی وجہ نیتن یاہو ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+