وزارت قانون اور وازارت خارجہ کے کہنے پر بھارت سے حسینہ واجد کی واپسی کا مطالبہ کریں گے مشیر خارجہ

حسینہ واجد

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کے مطالبے کا عندیہ ـ بنگلہ دیش کے قائم مقام مشیر خارجہ (محمد توحید حسین) نے کہا ہے کہ اگر وزارت خارجہ اور وزارت قانون نے کہا تو بھارت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کر دیں - بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کے دوران بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ نے کہا کہ سابقہ وزیر اعظم حسینہ واجد پر کئی مقدمات درج ہیں اور انہیں پناہ دیتے ہوۓ بھارت کو سوچنا چاہیے - مشیر خارجہ نے کہا کہ اگر وزارت قانون اور وزارت خارجہ نے کہا تو بھارت سے مطالبہ کریں گے کہ حسینہ واجد کو واپس کرے -

بھارت اچھی طرح جانتا ہے اور مجھے امید ہے کہ بھارت ہماری بات نہیں ٹالے گا ـ میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بنگلہ دیشی مشیر خارجہ کے اس بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا - بنگلہ دیشی طالبعلموں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج اور 300 افراد کی ہلاکتوں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں- جس کے بعد نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنا دیا گیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+