فلسطینی صدر محمود عباس کا فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ کی پٹی جانے کا اعلان

محمود عباس

نیوز ٹوڈے :  فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ کی پٹی جانے کا اعلان کیا ہے۔ترک پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود عباس نے کہا کہ وہ تمام فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ کی پٹی جائیں گے اور فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ کام کریں گے۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم یہ کریں گے چاہے ہماری جانیں چلی جائیں، ہماری جانیں پیارے غزہ کے بچوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں، ہم فتح یا شہادت جیسی دو اچھی چیزوں کے لیے پرعزم ہیں، اسرائیلی حملوں کے باوجود، فلسطینی عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا غزہ ہمارا ہے، ہم کوئی ایسا حل قبول نہیں کریں گے جس سے ہمارے علاقے تقسیم ہوں، غزہ کے بغیر کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، ہمارے لوگ کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی گزشتہ روز ترکی میں ترک صدر اردگان سے ملاقات کی تھی جب کہ پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران صدر اردگان بھی موجود تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+