ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

صحت عامہ کی ایمرجنسی

نیوز ٹوڈے :   افریقہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (افریقہ سی ڈی سی) نے مانکی پوکس کے پھیلاؤ پر صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے، افریقہ سی ڈی سی نے افریقہ میں مونکی پوکس (Mpox) کے پھیلاؤ کی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جو افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو سے شروع ہوا اور پڑوسی ممالک تک پھیل چکا ہے۔ سی کا کہنا ہے کہ افریقہ میں مونکی پوکس ویکسین کی 10 لاکھ خوراکوں کی ضرورت ہے لیکن فی الحال صرف 2 لاکھ خوراکیں ہیں تاہم افریقہ سی ڈی سی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔

منکی پوکس کیا ہے؟ اس کی علامات کیا ہیں؟ کیا یہ مہلک ہے؟

تنظیم کا کہنا ہے کہ رواں سال افریقہ میں مونکی پوکس کے 15 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور 461 اموات ہوئی ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 160 فیصد زیادہ ہے اور اب تک یہ بیماری 18 ممالک میں رپورٹ ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا میں انسانوں میں مونکی پوکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس 1970 میں افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ایک بچے میں پیش آیا تھا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق مونکی پوکس کی علامات بھی چیچک سے ملتی جلتی ہیں۔ یہ اسی طرح کی ہے، لیکن اس کی شدت چیچک سے کم ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+