اسرائیل کو لگاتار ہتھیاروں کی فراہمی پر برطانوی وزارت خارجہ کے دفتر کے افسر نے استعفٰی دے دیا
- 19, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے پر برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ایک افسر نے استعفٰی دے دیا ـ برطانیہ کے میڈیا کے مطابق استعفٰی دینے والے افسر (مارکا سمتھ) نے کہا ہے کہ 'وزیر خارجہ کے دفتر میں ہر سطح پر اپنے تحفظات بیان کیے ہیں - غزہ میں روز صیہونی فوج کی جنگی جرائم کی مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں - مارکا سمتھ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا اسرائیل کو لگاتار ہتھیاروں کی فراہمی کا کوئی جواز نہیں بنتا برطانیہ کا دعوٰی کہ وہ اسلحہ کی فروخت میں شفافیت کا خیال رکھ رہا ہے ، جھوٹا ہے-
برطانوی افسر کے مطابق برطانوی حکومت بھی شاید ان جنگی جرائم میں اسرائیل کے ساتھ شامل ہے - مارکا سمتھ کے بیان کے ردعمل میں برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحفظ کیلیے ہماری حکومت پر عزم ہے - برطانوی وزیر خارجہ (ڈیوڈ لیمی) اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا اسرائیل بین الاقوامی قوانین پر عمل کر رہا ہے یا نہیں - 7 اکتوبر 2023 سےجاری غزہ کے معصوم لوگوں پر اسرائیلی بربریت میں اب تک 40 ہزار 99 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 92 ہزار 609 زخمی - شہداء اور زخمیوں میں سے آدھی سے زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے اور برطانوی حکومت کے مطابق اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے -
تبصرے