صیہونی فوج کا الزویدا کے گودام پر حملہ ، ایک ہی خاندان کے 15 افردا شہید

ر صیہونی فوج نے حملہ

نیوز ٹوڈے :   غزہ کے ایک گودام پر صیہونی فوج نے حملہ کرکے گودام میں پناہ گزین ایک ہی خاندان کے 15 افراد کو شہید کر دیا جن میں 9 بچے بھی شامل تھے - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے وسطی غزہ کے علاقہ (الزویدا) میں بنے ایک گودام پر رات گۓ بمباری کردی - جس سے وہاں پر پناہ لیے ہوۓ 16 افراد شہید ہو گۓ جن میں سے 15 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ـشہداء میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں -

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے "جبالیہ پناہ گزین کیمپ ، خان یونس اور دیر البلاح" پر بمباری کی جس میں بھی کئی فلسطینی شہید ہو گۓ -صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے شہر "حنین" میں بھی ایک کار کو ڈرون نشانے سے اڑا دیا جس میں سوار 2 فلسطینی نوجوان شہید ہو گۓ - دوسری طرف اسرائیلی مذاکراتی وفد غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت کیلیے قاہرہ پہنچ گیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ ، اسرائیل کے وزیر اعظم اور اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنے کیلیے اسرائیل پہنچ گئے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+