بھارتی سکول میں حکومت کی طرف سے دیے گۓ بسکٹ کھاتے ہی 80 بچے ہسپتال منتقل
- 19, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کے ایک سکول میں بسکٹ کھا کر 80 بچے ہسپتال پہنچ گۓ - یہ واقعہ بھارتی ریاست (مہارا شٹرا) کے ایک سکول میں پیش آیا جہاں 80 بچے بسکٹ کھا کر ہسپتال جا پہنچے - انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے چھتر پتی سمبھاجی نگر ضلع کونسل کے ایک سکول میں حکومت کی جانب سے دیے گۓ بسکٹ کھاتے ہی بچوں کی حالت بگڑ گئی - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بسکٹ کھانے سے 257 بچوں کی حالت غیر ہو گئی -
جنہیں پیٹ درد اور الٹیوں کی شکایت پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ـ ہسپتال انتظامیہ کا کہناتھا کہ بچوں کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت تھی - زیادہ سیریس 80 بچوں کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جبکہ باقی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا - 7 بچوں کو ایمر جنسی کی صورت میں بڑے سرکاری ہسپتال شفٹ کر دیا گیا - حکام کے مطابق بچوں کو مکمل طبی امداد دی جا رہی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے -
تبصرے