غزہ جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کیلیے امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گۓ
- 19, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلیے امریکہ کے وزیر خارجہ اسرائیلی حکام سے بات چیت کیلیے اسرائیل پہنچ گۓ - مصر ، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کرانے کیلیے جاری مذاکرات کی کوششوں کے سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گۓ - امریکی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو ، اسرائیلی صدر اسحاق برزوگ اور دوسرے اعلٰی سطح کے اسرائیلی افسران سے ملاقات کریں گے -
اسرائیلی حکام سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مصر جائیں گے - امریکی محمکہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے اس دورہ مشرق وسطٰی کا مقصد جنگ بندی معاہدے میں پیش رفت کیلیے دباؤ بڑھانا ہے -7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ اسرائیل جنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطٰی کا یہ 10 واں دورہ ہے -
وسیم حسن
تبصرے