کملا ہیرس نے مخالف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل قرار دیا
- 19, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے مخالف ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو بزدل قرار دیا ہے۔
پنسلوانیا میں انتخابی مہم کے خطاب میں کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو براہ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں انہیں ایک بزدل امیدوار کا سامنا ہے جس کی پالیسی اپنے مخالفین کو نیچا دکھانا ہے۔
اپنے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے یہ غلط روایت چلی آ رہی ہے کہ کسی لیڈر کی طاقت اور قابلیت کا اندازہ اس سے لگایا جائے گا کہ اس نے کس کو گرایا ہے، جب کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ اصل معیار نہیں ہے۔
اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈر کو پرکھنے کا معیار یہ نہیں کہ اس نے کس کو گرایا ہے بلکہ اصل معیار یہ ہے کہ آپ کے لیڈر نے کس کو اٹھایا ہے۔اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا براہ راست نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش میں مصروف ہے وہ بزدل ہے۔
تبصرے