بنگلہ دیش میں طلبہ نے اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا
- 19, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبہ مظاہرین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں طلباء نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ اپنے انٹرویوز میں طلبہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اپنی اصلاحات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی پارٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا مقصد حکمران جماعت کے پچھلے 15 سالوں کے طرز عمل کو دہرانا نہیں ہے۔ دوسری جانب مشیر خارجہ توحید حسین نے کہا ہے کہ طلبہ نے ابھی تک ٹیکنوکریٹس سے اپنے سیاسی منصوبوں پر بات نہیں کی۔
تبصرے