جب تک غزہ میں قتل عام جاری رہے گا اسرائیل پر بھی جوابی وار جاری رہیں گے القاسم بریگیڈ
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ایک دن قبل ہوۓ اسرائیل کے شہر (تل ابیب) میں بم دھماکے کی ذمہ داری حماس نے قبول کر لی - فلسطین کے مزاحمتی گروہ (حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ) نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے - القسام بریگیڈ کی طرف سے دیے گۓ بیان کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومتی شہر تل ابیب میں یہ کارروائی اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ساتھ مشترکہ کی گئی ہے - ایک دن قبل اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا تھا -
اسرائیلی حکام نے اس کارروائی کو دہشتگردانہ حملہ قرار دے دیا ہے ـ صیہونی حکام کے مطابق اس بم دھماکے میں ہلاک ہو نے والا شخص دہشتگرد ہے جس نے بیگ پکڑ رکھا تھا جس میں بم تھا - دھماکے میں زخمی ہوۓ شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی - دوسری طرف حماس جماعت کے القسام بریگیڈ نےبیان جوری کیا ہے کہ جب تک غزہ کے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہے گا اس قسم کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی -
تبصرے