برطانیہ میں جاری فسادات کی وجہ بننے والے جھوٹے ناشر کا پتہ لگا لیا گیا ہے

دنگا فسا د

نیوز ٹوڈے :  برطانیہ میں جاری فسادات کی وجہ بننے والی جھوٹی خبر کس نے جاری کی اس کا پتہ لگا لیا گیا ہے - برطانیہ میں جاری دنگا فساد کی وجہ بننے والی جھوٹی خبر شائع کرنے کی ذمہ داری ایک کرائم ویب سائٹ چینل (تھری ناؤ پر ڈالی جا رہی ہے - برطانوی چینل آئی ٹی وی کے مطابق اس ویب سائٹ میں کام کرنے والا ایک پاکستانی شخص "فرحان عزیز" بھی شامل ہے - برطانوی چینل کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں جب فرحان عزیز سے بات کی گئی تو اس نے کہا کہ یہ جھوٹی خبر اس نے نہیں لکھی بلکہ اس خبر کو بغیر تصدیق کیے لکھنے والے افراد کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے -

آئی ٹی وی کے مطابق جب سے فرحان عزیز سے رابطہ کیا گیا ہے اس وقت سے ویب سائٹ تھری ناؤ بند ہو چکی ہے - چینل تھری ناؤ ایک کمرشل آپریشن ہے جو جرائم کی خبریں سوشل میڈیا پر ڈال کر پیسے کماتا ہے - اور اس چینل میں پاکستان ، امریکہ ، بھارت اور برطانیہ کے 30 افراد کام کرتے ہیں - اس چینل تھری ناؤ میں یہ جھوٹی خبر شائع کی گئی تھی کہ براطانیہ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو ہلاک ا ور 8 کو زخمی کرنے والا شخص مسلمان اور تارک وطن ہے - لیکن درحقیقت ملزم کا تعلق روانڈا سے تھا ـ اس خبر کے شائع ہوتے ہی برطانیہ کے سفید فام انتہا پسند ، مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+