بھارت میں وحشیانہ جنسی تشدد کے بعد قتل کی گئی تربیتی لیڈی ڈاکٹر کی تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سب کو دہلا دیا

وحشیانہ جنسی زیادتی

نیوز ٹوڈے :   کلکتہ میں تربیتیی لیڈی ڈاکٹر کی موت کی وجہ بننے والی چیز تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آ گئی ـ-کلکتہ میں عصمت دری کے بعد قتل کر دی گئی ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی تفصیل سے کیے گۓ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق کچھ مزید اہم چیزیں سامنے آ گئیں - (کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے ہسپتال) میں ٹریننگ پر موجود لیڈی ڈاکٹر کی وحشیانہ انداز میں عصمت دری کے بعد قتل کے انسانیت سوز واقعہ کے بعد بھارت میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر رکھی پے - 31 سالہ تربیتی لیڈی ڈاکٹر کو وحشیانہ انداز میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا ـ جس کی لاش کالج ہسپتال کے کمرے سے ملی تھی -

ہسپتال انتظامیہ نے لیڈی ڈاکٹر کی موت کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی - لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد کلکتہ پولیس کے ایک اہلکار کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے - لیکن اب بھارتی میڈیا پر آئی لیڈٰی ڈاکٹر کے تفصیلی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے سر ، چہرے ، بازو ، گردن اور جسم کے نازک حصوں پر 14 زخم ملے ہیں ـ لیڈی ڈاکٹر کو کسی چیز کے ساتھ گلہ دبا کر قتل کیا گیا - رپورٹ میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ 12 افراد کی زبر دستی جنسی زیادتی کے ثبوت ملے ہیں -پوسٹ مارٹم میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے پھیپھڑوں سے خون رس رہا تھا ـ او جسم کے مختف حصوں میں بھی خون جما ہوا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+