غزہ پر استعمال ہونے والے بموں میں کوئلے کے استعمال کے انکشاف پر کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلہ دینا بند کردیا
- 20, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر استعمال کیے جانے والے بموں میں کوئلے کے استعمال کے انکشاف پر کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلہ دینے سے انکار کر دیا - فلسطین میں جاری اسرائیلی قتل عام کی وجہ سے کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی روک دی - کولمبیا کے صدر (گسٹاوو پیٹرو) نے کہا کہ 'کولمبیا کے کوئلے کو غزہ کے معصوم بچوں کےقتل عام کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے اس لیے اب کولمبیا اسرائیل کو کوئلہ فراہم نہیں کرے گا'- اس سے پہلے جون میں بھی کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلہ دینا بند کر دیا تھا - امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے پچھلے سال کے 8 مہینوں میں کولمبیا سے 320 ملین ڈالر کا کوئلہ خریدا تھا -
اسرائیل میں استعمال ہونے والے کوئلے کا 50 فیصد حصہ کولمبیا سے حاصل کیا جاتا ہے -کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی وجہ سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان بھی کر چکے ہیں - کولمبیا کے صدر غزہ جاری اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) سے سخت نالاں ہیں -اور وہ عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی کر چکے ہیں -
تبصرے