بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے ہیں: ہلیری کلنٹن

ہلیری کلنٹن

نیوز ٹوڈے :   ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شکاگو میں شروع ہوا۔امریکہ کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کیا ہے۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں آج امریکی صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے حق میں اہم تقریر بھی کریں گے۔سابق امریکی خاتون اول ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنے خطاب میں صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہاؤس میں واپس لائے اور بتایا کہ سچے محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے۔کنونشن میں امریکہ بھر سے مندوبین اور اہم پارٹی رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+